ن لیگ پولیس،پٹواری کی سیاست کرتی ہے،شیخ رشید
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : پاکستان عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا،ن لیگ پولیس اور پٹواری کی سیاست کرتی ہے۔
راول پنڈی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ پر سماء سے خصوصی گفت گو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے حکومت کے کٹھ پتلے ہیں، ن لیگ پولیس اور پٹواری کی سیاست کرتی ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس سیاسی سوچ نہیں ہے، فائرنگ کے واقعہ پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ سماء