سائٹ کراچی میں فائرنگ، دو پولیس اہلکاروں کی جان لے لی گئی
کراچی: شہر کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ، دونوں اہلکارموٹرسائیکل پرگشت پر تھے ۔ سائٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا ۔
دونوں اہلکاروں کی شناخت صداقت اور شبیرعادل کے نام سے ہوئی ۔ دونوں سائٹ ایریا تھانے میں تعینات تھے۔
لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سماء