طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو محنت کا صلہ نہ ملا

Aug 02, 2017

FM TALAL AND DANIYAL PKG RAHEEL 02-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/FM-TALAL-AND-DANIYAL-PKG-RAHEEL-02-08.mp4"][/video]

مری : نئی کابینہ کی تشکیل کیلئے مری میں مشاورت جاری ہے مگر مخالفین پر بھرپور وار کرنے والے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا نام ایک بار پھر کہیں نظرنہیں آرہا۔

پاناما کا ہنگامہ ہو یا نااہلی کیس ہو کوئی عدالت آئے نہ آئے طلال چوہدری اور دانیا عزیز ضرور آتے تاک تاک کر مخالفین کو نشانہ بناتے۔

نوازشریف کابینہ میں تو پذیرائی نہ مل سکی، نئی کابینہ کی تشکیل کامرحلہ آیا تو پھربھی نظرکرم نہ پڑی پرانوں کے ساتھ کچھ نئےنام بھی زیرغور ہیں مگرطلال اور دانیال کو لفٹ نہ ملی جس کا سب سے زیادہ افسوس تو پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کو ہوا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں لیگی رہنما وزارت کیلئے کیا سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کریں؟۔

لیگی رہنما مائزہ حمید کا کہنا ہے کہ ہم وزارتوں کیلئےنہیں پارٹی کی خدمت کیلئےکام کرتے ہیں، مخالفین طلال چوہدری اور دانیال کو کابینہ میں شامل نہ کرنے پر پہلے بھی طعنے دیتے آئے ہیں۔ سماء

TALAL CHAUDHARY

MINISTRY

Tabool ads will show in this div