کے پی بلدیاتی انتخابات، ایک لاکھ 4 ہزار 70 امیدوار میدان میں

اسٹاف رپورٹ

پشاور : خيبرپختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا ميدان 30 مئی کو سجے گا، ايک لاکھ 4 ہزار 70 اميدواروں نے کمر کس لی۔

طويل انتظار ختم ہونے کے قريب ہے، خيبرپختونخوا ميں بلدياتی انتخابات جئ تيارياں آخری مراحل ميں ہیں، محلہ و گاؤں کونسل کيلئے 42 ہزار 855 اُميدوار قسمت آزمائيں گے، مخصوص نشستوں پر خواتين اميدواروں کی تعداد 9 ہزار 808 ہے۔

کے پی میں مزدور و کسان کی نشستوں کیلئے 16 ہزار 498 شہہ سوار ميدان ميں ہيں، نوجوانوں کی نمائندگی کیلئے 15 ہزار 451 دعويدار سامنے آچکے ہيں، اقليتوں کیلئے 557 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہيں۔

ضلع کونسل کیلئے 7 ہزار 642 جبکہ تحصيل و ٹاؤن کونسل کیلئے 7 ہزار 915 اميدوار قسمت آزمائيں گے، ضلع، تحصيل و ٹاؤن کونسل کی مخصوص نشستوں پر 3 ہزار 344 اميدواروں کے نام متعلہ ريٹرنگ افسران کے پاس جمع کئے گئے ہيں۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری يا مسترد کرنے کا عمل 28 اپريل تک جاری رہے گا، 4 مئی تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، 5 مئی کو کاغذات نامزدگی کی واپسی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الائٹمنٹ کی جائے گی، 6 مئی کو انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہوگی۔ سماء

کے

پی

ایک

Gujranwala

universities

Tabool ads will show in this div