سیدصلاح الدین کو دہشت گرد نہیں سمجھتے،دو ٹوک اعلان

syed-salahuddin_79339718-5b3c-11e7-a7a5-fdf01393e65b

نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے دوٹوک لہجے میں بھارت کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ سید صلاح الدین کو کسی صورت دہشت گرد نہیں سمجھتے۔ پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفت گو میں بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک بار پھر بھارت پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید صلاح الدین حق خودرادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، وہ کسی طور دہشت گرد نہیں۔ عدالباسط کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس کے رہنما بھی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہیں، حریت رہنما پر منی لانڈرنگ کے الزامات پہلے بھی لگائے جا چکے ہیں، یہ کوئی نئے الزام نہیں، پہلے بھی رہنما سرخرو ہوئے، اب بھی ہونگے۔ basit-pak_story_647_041117043800_041317022305 حافظ سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کیخلاف ممبئی حملہ کیس میں ثبوت ملے تو قانونی کارروائی ہوگی، امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔ سماء

ALLEGATIONS

indian media

abdul basit

Tabool ads will show in this div