راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، خواتین کا حملہ
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کے موقع پر ڈنڈوں سے مسلح خواتین نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، موبائل وین کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف ڈالڈا سراں میں چھاپہ مارا تو خواتین نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا اور پولیس ٹیم کو ایک گھنٹے تک روکے رکھا، خواتین نے ڈنڈوں سے پولیس وین کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
پولیس نے ندا بی بی، مہناز، عابدہ بی بی اور وقاص سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس ٹیم پر ڈنڈے برسانے والی خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ سماء