عائشہ گلالئی کےالزامات کی کوئی حیثیت نہیں،ثبوت پیش کریں

Pti Women Pc Psh 02-08

پشاور : پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، اگر وہ سچی ہیں تو ثبوت سامنے لائیں۔ پشاور میں پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے پریس کانفرنس میں عائشہ گلالئی کو غلط ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا ڈالا۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی کی رہنما زرین ضیا کا کہنا تھا کہ عائش کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں،انہیں ثبوت دینا چاہیے، عائشہ گلالئی امیر مقام سے ملی تھیں۔

سماء کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے زرین ضیا کا کہنا تھا ندیم ملک اپنے پروگرام میں میسجز پر سوال کرتے رہے لیکن عائشہ گلا لئی جواب گول کرتی رہیں۔

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئي پریس کانفرنس میں کسي سے رائے لے رہي تھيں، ہمیں بتائیں وہ کون شخص تھا جو انہیں الزامات سے متعلق بولنے کا کہہ رہا تھا۔

Ma Pti Women Sot 02-08

پرویز خٹک کا ذکر کرتے ہوئے خواتین رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات بےبنیاد ہیں، الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں، احتساب کمیشن کام کر رہا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

ALLEGATIONS

harrasement

Ameer Muqam

ameer maqam

ayesha gulalai

Tabool ads will show in this div