بارشوں سے جانی نقصان پر قومی رہنماؤں کا اظہار افسوس

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان اور انفرا اسٹرکچربری طرح متاثر ہونے پر صدر ممنون حسین نے ترکی سے اپنے پیغام میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی افسوس کا اظہار اورتعزیت کی۔ لندن میں موجود وزیراعظم نوازشریف نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیاں تیز تر کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایم ڈی بیت المال نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری طورپر50،50 ہزار اورزخمیوں کو 25،25 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کااعلان کیا، سماء

Tabool ads will show in this div