سربراہ جمہوری وطن پارٹی طلال بگٹی چل بسے


کوئٹہ:بلوچ علیحدگی پسند رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی 63 سال کی عمر میں چل بسے۔ نواب طلال اکبر بگٹی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اکبر بگٹی کے صاحبزادے تھے۔

طلال اکبر بگٹی 17 مارچ 1952 کو ڈیرہ بگٹی میں پیدا ہوئے،نواب اکبر بگٹی کی اولاد میں ان کا چوتھا نمبر تھا۔ طلال اکبربگٹی کو سانس کا عارضہ لاحق تھا اور گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں آج صبح وہ دم توڑ گئے۔

طلال اکبربگٹی کے اپنے والد اکبر بگٹی سے اختلافات تھے اور اسی بناپر اکبر بگٹی نے طلال بگٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر رکھا تھا۔ 2006 کے فوجی آپریشن میں اپنے والد اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد طلال بگٹی کچھ عرصہ منظرعام سے غائب رہے، اس دوران  ان کے صاحبزادے شاہ زین بگٹی نے بلوچستان کی سیاست میں متحرک کردار ادا کیا۔

طلال اکبر بگٹی نے پسماندگان میں تین صاحبزادوں شاہ زین بگٹی، گہرام بگٹی اور چاکر بگٹی کو سوگوار چھوڑا۔ سماء

دسترخوان

arabs

nazi

director

Tabool ads will show in this div