اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 522 پوائنٹس کا اضافہ

Px11-013 KARACHI: Feb11 – Brokers look at digital screen during bearish trend at Karachi Stock Exchange. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar Px11-013
KARACHI: Feb11 – Brokers look at digital screen during bearish trend at Karachi Stock Exchange.
ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 522 پوائنٹس اضافے سے 46533 پوائنٹس پر بند ہوا۔

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 522 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 533 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 9 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 34 ہزار 866 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار حصص کی کمی رہی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 46100، 46200، 46300، 46400 اور 46500 پوائنٹس کی 5 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کر گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 321 پوائنٹس اضافے سے 24 ہزار 159 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1570 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ سماء / اے پی پی۔

PSX

KSE 100 INdes

Tabool ads will show in this div