جمہوریت کے تسلسل پر خوشی ہے، آرمی چیف

Aug 01, 2017

COAS On Lahore Blast Isb Pkg 05-04 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب کچھ اچھا ہے، جمہوريت کو کوئي نقصان نہ پہچائے، پاک فوج اِس کمٹمنٹ پر قائم ہے، انہوں نے جمہوریت کے تسلسل پر خوشی کا اظہار کردیا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل پر خوشی ہے پاکستان میں سب کچھ اچھا ہے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کیا فوج جمہوریت کو نقصان نہ پہنچنے دینے کی کمٹمنٹ پر قائم ہے آرمی چیف نے مختصر جواب دیا کہ جی ہاں بالکل،جمہوریت کے تسلسل پر خوشی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ صحافیوں سے بات کرنا خطرے سے خالی نہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو دیکھا تو ان کی طرف بڑھ گئے، بولے مولانا صاحب سے ملنے دیں ورنہ مجھ پر فتوی لگ جائے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ جے یو آئی ف کے سربراہ سے گلے ملے اوربات چیت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سب کچھ اچھا ہے،صحافیوں سے بات کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ سماء

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div