ملک بھر میں ٹرینوں کی آمد میں تاخیرمعمول کا حصہ بن گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر

کراچی: ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیراب معمول بن چکی ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔
 
ایک طرف ریلوے کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف مسافروں کی پریشانیاں بھی کم ہونے میں نہیں آ رہیں۔

کوئی جانے کیلئے اسٹیشن پر گھنٹوں بیٹھا ٹرین کا انتظار کرتا ہے تو کوئی ٹرین میں بیٹھا منزل پر پہنچنے کی گھڑیاں گن رہا ہوتا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی ستم ظریفی کہ لوگ اپنے عزیزوں کی میت میں بھی شریک نہیں ہو پاتے۔

خوشحال خان خٹک ، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ، ہزارہ ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس ، ملت ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس اور خیبر میل آٹھ سے بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ اسی ڈگر پر چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں جب اس محکمے کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔ سماء

میں

کی

کا

ملک

record

آمد

rape

Tabool ads will show in this div