نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھالیا
اسلام آباد : نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
مزید جانیے : شاہد خاقان عباسی نئے وزیراعظم منتخب
حلف برداری کی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مسلم لیگ ن سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سماء