سندھ اسمبلی پر دہشت گرد حملے کا خطرہ، اسپیکر کا سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

ویب ایڈیٹر

کراچی : سندھ اسمبلی پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر اسپیکر نے رینجرز اور پولیس سے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں حفاظتی انتظامات اطمینان بخش نہیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے سیکیورٹی انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، کہتے ہیں ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سندھ کو دہشت گردوں کے متوقع حملے سے آگاہ کردیا، صوبائی اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آغا صاحب نے ارکان اسمبلی کو خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کو شديد خطرات ہيں،دہشت گرد کسی بھی وقت صوبائی اسمبلی کو نقصان پہنچا سکتے ہيں۔ سماء

سندھ

KESC

december

Tabool ads will show in this div