عدالت کا صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کرنے سے انکار

ویب ایڈیٹر:


کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کیس میں صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔

مچھ جیل انتطامیہ نے عدالت کوفیکس کے ذریعے بھیجی گئی درخواست میں صولت مرزا کو پھانسی دینے کی نئی تاریخ مقررکرکے بلیک وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی، لیکن انسداد دہشتگردی عدالت نےفیکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر صولت مرزا کی پھانسی کے وارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق فیکس کے ذریعے موصول ہونے والے مراسلے پر تحریری احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے، انسداد دہشتگردی عدالت کو مچھ جیل انتظامیہ کی تحریری درخواست موصول ہونے پر ہی صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل ویڈیو بیان منظر عام پر آنے پر حکومت نے پھانسی روک کر مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی تھی، جس نے مزید انویسٹی گیشن شروع کردی ہے۔ سماء

کرنے

کے

کا

سے

جاری

street

crescent

Tabool ads will show in this div