ذوالفقارمرزادشمن اورآستین کاسانپ ہے،پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ویب ایڈیٹر:


کراچی   :    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی، پارٹی ٹکٹ کی بھیک مانگنے والا ذوالفقار مرزا آستین کا سانپ اور دشمن ہے۔

کراچی میں پاکستان پیپزپارٹی کے جیالے رہنما ذوالفقار مرزا کے خلاف میدان میں اتر آئے اور نمک حلالی کی قیمت بھی ادا کی، زرداری نہ سہہ پی پی کے رہنماؤں نے ذوالفقار مرزا کی جانب سے الزامات اور بیانات پر آڑھے ہاتھوں لیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ممتاز جھکرانی اور امداد پتافی سابق صدر کے دفاع میں سامنے آئے اور جوابی بوچھاڑ کر ڈالی، ذوالفقار مرزا کے آصف زرداری پر الزامات کا پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی کرارا جواب آیا ہے۔

امداد پتافی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کرائے پر وی سی آر چلاتے تھے، ذوالفقارمرزا نہ صرف یہ بلکہ جوئے کے اڈے سے بھتہ بھی لیتے تھے، انہوں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارمرزا پیپلز پارٹی کی دی ہوئی چیزیں واپس کریں، ذوالفقار مرزا پی پی کی قیادت کیخلاف الزام تراشی بند کریں، ذوالفقار مرزا پہلے بیوی اور بیٹے سے استعفیٰ دلوائیں۔

طارق مسعود کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی توہین برداشت نہیں کریں گے، حسنین مرزا نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، ذوالفقار مرزا ٹکٹوں کی بھیک مانگنے بلاول ہاؤس آتے تھے، طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مزرا سندھ کا چیمپئن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ذوالفقار مزرا نے کرپشن کا پول کھلنے کے ڈر سے لیڈر شپ کو بلیک میل کیا، سندھ کے عوام ذوالفقار مرزا کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں لگے ہاتھوں ممتاز جھاکرانی بھی برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا آستین کا سانپ ہے، ذوالفقار مرزا آستین کا سانپ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے لینڈ مافیا کے  ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ذوالفقارمرزا کو چیلنج ہے کہ استعفیٰ دیں، تو ان کی جگہ میں الیکشن لڑوں گا۔ سماء

کی

Abbottabad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div