بند روڈ پرٹرک گدھا گاڑی پرگرگیا،دوبچے جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر

لاہور: بند روڈ پراسکریپ سے بھرا ٹرک خانہ بندوش خاندان کی گدھا گاڑی پر الٹ گیا۔حادثے میں دوبچے جاں بحق ہوگئے اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
 
ساندہ کے قريب بند روڈ پرا سکريپ سے بھرا ٹرک ٹائر پنکچر ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گدھا گاڑی پر الٹ گيا جس سے ايک ہی خاندان کے چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے  کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت  ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی تاہم کچھ دير بعد  ريسکيو کی امدادی ٹيميں بھی موقع پر پہنچ گئيں اور ملبے تلے دبے ہوئے ميں مياں بيوی  اور دو بچوں کو زندہ نکال ليا  جب کہ دو بچے  ملبے تلے دب کر جاںبحق ہوگئے۔ سماء

defeat

helicopter

fake

Tabool ads will show in this div