عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار ختم کر لیا،پرویزریشید
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار ختم کرلیا، خیبر پختونخوا میں لوگ مر رہے ہیں، جب کہ خان صاحب خود اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے کئی ہلاکتیں ہوگئیں اور عمران خان کو اسلام آباد سے نکلنے کی فرصت نہیں۔ وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ اس ساری صورت حال کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کہاں غائب رہے۔
انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بات کرتےہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ثبوت تھیلوں میں تھے تو خان صاحب اتنے مہینوں سے کیا اکٹھا کر رہے تھے۔ این اے 122 کے تھیلے کھلے تو عمران خان کو خود شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء