کوئٹہ،زائرین کی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ،دو افراد شہید
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دہشت گردوں نے زائرین کی بس پر گولیاں برسا دیں، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مکران روڈ پر پیش آیا، جہاں ہزارہ قبیلے کے تین افراد کو بس میں سوار ہوتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ سماء