کراچی،سہراب گوٹھ کے قریب مقابلہ،4 دہشت گرد مارے گئے
ویب ایڈیٹر:
کراچی : پولیس نے سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب واقع افغان کیمپ میں پولیس کی بھاری نفری دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر پہنچتی تھی جہاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو ساتھی صہیب محسود اور گوہر فرار ہوگئے جو خطرناک دہشت گرد ہیں جب کہ دہشت گردوں کے مزید تین ساتھی بھی کراچی میں موجود ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ سماء
کے
Burma
گئے
jakarta
تبولا
Tabool ads will show in this div