الطاف حسین کا ایک بار پھر نئے صوبے کا مطالبہ

کراچی: سندھ میں پھر نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ سامنے آگیا ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں یہ ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ عوام کا مطالبہ ہے۔ صوبے کا نام کراچی رکھیں یا شہری صوبہ یا کچھ اور۔

 

سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے اگیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں نئے صوبے کا مطالبہ ان کا نہیں سندھ کے شہری عوام کا ہے۔ گذشتہ روز بھی کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے یہی مطالبہ کیا تھا ۔

الطاف حسین کہتے ہیں مسائل کے حل کے لیے نئے صوبے کا قیام ضروری ہے۔ سندھ کے شہری عوام کی جانب سے متفقہ رائے سامنے آ رہی ہے۔

نئے صوبے کا نام کیا ہو؟ ایم کیو ایم کے قائد نے بتادیا ۔ کہتے ہیں کراچی رکھیں یا شہری صوبہ یا کچھ اور رکھ لیں۔

انہوں نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ  صوبہ ایم کیو ایم کا نہیں عوام کا مطالبہ ہے۔ سماء

galaxy

Tabool ads will show in this div