الطاف حسین کا کپتان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےعمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم پرعائد الزامات کو سراسرجھوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر شہادت کے ایسے الزامات لگانا قتل کے مترادف ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے مطالبہ کیا کہ کپتان قوم سے معافی مانگیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان ثبوت و شواہد پیش کریں یا پھر خود کو عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیارکرلیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ کپتان نے الزام عائد کیا ایم کیو ایم چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں کو مار دیتی ہے جو سراسر جھوٹ ہے،اگرایسا ہوتا تو ایم کیو ایم حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کی موجودگی میں تقریبا ایک لاکھ ووٹ کیسے حاصل کر سکتی تھی۔ الطاف حسین نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایم کیو ایم کیخلاف اپنے الزامات کو عدالتوں میں لے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ حلقہ این اے 246 میں گئے تو عوام نے ان سے اظہار تشکر کیا کہ ایم کیو ایم والے پہلے بھتہ لینے آتے تھے، پہلی بات پی ٹی آئی کی وجہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔ کپتان نے مزید کہا تھا کہ کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کو مار دیا گیا، پولیس کچھ نہیں کر سکتی اسلئے رینجرز کی موجودگی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کرائے۔  سماء

سندھ

galaxy

Tabool ads will show in this div