ڈی آئی خان میں فورسز کے قافلے پر حملہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


ڈیرہ اسماعیل خان میں کولاچی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قریب دھماکہ سے صوبیدارشہید جبکہ 4اہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کولاچی روڈ پر سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے صوبیدار خالد شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکارشہید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو تحصیل کولاچی کے علاقے لونی میں نشانہ بنایا گیاتھا جس میں 5 اہلکارزخمی ہوئے تھے ۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سماء

ind

Tabool ads will show in this div