نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے چہرے زرد پڑگئے ہیں

Siraj ul Haq Speech iftar Party Khi 10-06

لاہور: امير جماعت اسلامي سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لوگوں کے چہرے زرد پڑگئے ہیں۔ احتساب سے اب کوئی بھی بچ کرنہیں جائے گا۔ آئین کے آرٹيکل 62 اور 63 کا خاتمہ کیا گیا تو ہم اسکی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

اميرجماعت اسلامي سراج الحق کا اپنے ايک بيان ميں کہنا تھا کہ آئين کے آرٹيکل باسٹھ اور تريسٹھ کو اعلیٰ سرکاری ملازمین کیلئے بھی لازم قرار دیا جائے۔ پوری دنیا کا قانون ہے کہ کسی ملک کا صدر یا وزیراعظم چور نہیں بن سکتا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف ابھی دبئی میں ہیں اور دبئی سے آتے ہی وہ سیدھا اڈیالہ جیل جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے سراج الحق اور پھر زرداری، مشرف اور جتنے بھی حکمران وزراء گزرے ہیں سب کا بےرحمانہ احتساب کیا جائے۔

امير جماعت اسلامي کا کہنا تھا کہ ملک پر چالیس چوروں کا راج تھا اورعوام ان کے رحم و کرم پر تھے۔ اب چالیس چوروں کا ٹولہ علی بابا کے نرغے میں آگیا ہے۔ حکمران ٹولہ اب بھی حقائق کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے اور عدالتی فیصلے کو بلڈوز کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سما

SIRAJ UL HAQ

ASIF ZARDARI

PERVEZ MUSHARRAF

Article 62 and 63

PM Disqualification

panama verdict

Jamaat e Islami ameer

Tabool ads will show in this div