ذوالفقار مرزا ایک بار پھر پی پی اور متحدہ قیادت پر برس پڑے

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا پی پی پی اور ایم کیو ایم پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ الطاف حسین اور آصف زرداری سے پنگا لیا، پیپلزپارٹی چوروں اور لٹیروں کے ہاتھ میں ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے ناراض رہنماء ذوالفقار مرزا ایک بار پھر پارٹی قیادت پر برس پڑے، بولے کہ کہ مجھے نہیں شرجیل میمن کو شہرت کی ضرورت ہے، فریال تالپور کو 250 اہلکاروں کی سیکیورٹی دی گئی ہے، الطاف حسین اور آصف علی زرداری سے پنگا لیا، سب جانتے ہیں میں نے اچھا کیا یا برا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی چوروں اور لٹیروں کے ہاتھ میں ہے، تھانے بیچ کر سندھ کی خدمت کی۔ سماء

PML-N

Qadri

trott

fishing

Tabool ads will show in this div