اوگرا نے گیس نرخوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: اوگرا نے نرخوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اور سی این جی کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک بڑھادیئے گئے ہیں۔ اور اب چھیاسٹھ روپے بیالیس پیسے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔
اوگرا  کے نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔  تاہم فرٹیلائزرز، فیڈ اسٹاکس اور لبرٹی پاور اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ گیس کے نرخوں میں اضافہ کے بعد پوٹھوہار ریجن، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت 66 روپے، 42 پیسے اور سندھ اور پنجاب میں 63 روپے 11 پیسے فی کلو گرام ہوگی۔
قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد گذشتہ روز اوگرا کو گیس کے نرخوں میں اضافہ  کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ایڈوائس بھجوائی گئی تھی۔ سماء

میں

کا

نے

جاری

proposes

boycott

champion

noc

Tabool ads will show in this div