لاہور میں پولیس ورکشاپ پر بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں فيروز پور روڈ پر پوليس کی موٹر ورکشاپ کے گيٹ پر پیٹرول بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹيج سماء کو موصول ہوگئی، واقعے ميں 2 پوليس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

کلوز سرکٹ کیمروں سے حاصل فوٹيج ميں ديکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس کی موٹر ورکشاپ کے گيٹ پر پیٹرول بم پھينکا، جس سے دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوئے، واقعے کے فوری بعد ڈيوٹی پر مامور ايک پوليس اہلکار باہر کی جانب دوڑا ليکن ملزمان فرار ہوگئے۔

لاہور میں ورکشاپ پر حملے کا واقعہ اتوار کی رات پيش آيا، جس کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاؤن ميں درج کرليا گيا، حملے ميں 2 پوليس اہلکار خالد عباس اور راشد عزيز معمولی زخمی ہوئے تھے۔ سماء

لاہور

Tabool ads will show in this div