کس کردار سے لطف اندوز ہوتی ہیں، انوشکا شرما نے بتادیا

Jul 31, 2017

1171

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ چیلنجنگ کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انہیں چیلنجنگ کردارادا کرنا پسند ہیں کیونکہ انہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم” جب ہیری مٹ سیجل“ میں ان کے کردار سے ان کے نقطہ نظر اور اعلی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں چیلنجنگ کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں ،وہ اپنے خیال میں کردارکے عقائد ، اقدار کا تجزیہ کرتی ہیں ،پھر وہ مختلف نقطہ نظر سے اس کو دیکھتی ہیں۔

فلم جب ہیری مٹ سیجل میں اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، امتیاز علی کی ہدایت کردہ فلم 4 اگست کوریلیز کی جائے گی۔ سماء

ACTRESS

Tabool ads will show in this div