جمائماکوپہنچنےوالی تکلیف عمران خان آج بھی نہ بھولے

jemima

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہےکہ مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے شریف خاندان نے ان کی سابقہ اہلیہ جمائما پر ظلم کی انتہا کر دی تھی۔ یہودی سازش کا الزام لگایا اور پھر ٹائلوں کی اسمگلنگ کا کیس بنا دیا تھا۔

پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ 21 سال کی جمائما پر ظلم کی انتہا کر دی گئی تھی۔معصوم بننے والے شریف خاندان نے جمائما کو بہت زیادہ تکلیف پہنچائی۔

انھوں نے کہاکہ جمائما پر یہودی سازش کا الزام لگایا گیا تھا اوراس پر ٹائلوں کی اسمگلنگ کا کیس بنا دیا گیا۔

عمران خان نے انکشاف کیاکہ برسوں گزرنے کے بعد بھی جمائما وہ تکلیف نہیں بھولی ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

Parade Ground

Tabool ads will show in this div