اگلی باری آصف زرداری تمہاری ہے، عمران خان کا اعلان
اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں نواز شریف سے ذاتی لڑائی نہیں، میری جنگ کرپشن کیخلاف ہے، اگلی باری آصف زرداری کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے مقابلے کیلئے ڈاکٹر یاسمین کو امیدوار نامزد کردیا۔ بولے کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان تیار ہوجاؤ، ہم آرہے ہیں، ججز اور جے آئی ٹی ممبرز کو سیلوٹ کرتا ہوں، ہماری تاریخ ہے کہ طاقتور کیخلاف فیصلہ نہیں آتا، یہ سیاستدان نہیں، مافیا ہیں، ڈراتے اور خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، عدالت میں میری ایک بات بھی جھوٹ نکلی تو پارٹی سے خود ہی استعفیٰ دے دوں گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر یوم تشکر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج اپنے سامنے ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں، یورپ سے میمیں یہاں کی خواتین کو حقوق بتانے آتی ہیں، آج یہاں موجود خواتین اپنے حقوق اچھی طرح جانتی ہیں، والدہ نے کہا تھا انصاف کیلئے ہمیشہ کھڑے رہنا، مجھے بنانے میں میری والدہ کا بڑا کردار ہے۔
مزید پڑھیں : نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا، شیخ رشید
وہ بولے کہ ججز اور جے آئی ٹی ممبرز کو سیلوٹ کرتا ہوں، عدالت جانے کا فیصلہ کیا تو ہر طرف مایوسی نظر آئی، ہماری تاریخ ہے کہ طاقتور کیخلاف عدالتی فیصلہ نہیں آتا، یہ سیاستدان نہیں، مافیا ہیں، ڈراتے اور خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، نیا پاکستان میٹرو اور انڈر پاسز سے نہیں بنتا۔
مزید جانیے : وزیراعظم بننے کے خواہشمند کو نیب میں حاضر ہونا پڑیگا، جہانگیر ترین
عمران خان نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں نئی پالیسیز اور اصلاحات لائیں گے، ہمارا احتساب کا ادارہ کسی کو نہیں چھوڑے گا چاہے وہ ہماری پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو، پاکستان میں فرانس اور جرمنی جیسا نظام تعلیم لائیں گے، ایف بی آر اور ایف آئی اے آزاد ہوں گے، ٹیکس کلچر بنائیں گے تاکہ غربت کا خاتمہ ہوگا، نوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دیں گے، میرٹ کا سسٹم لے کر آئیں گے، کرپشن پر قابو پائیں گے، گورننس بہتر بنائیں گے، خیبرپختونخوا کی طرح سرکاری بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس سسٹم نافذ کریں گے۔
مزید دیکھیں : اڈیالہ جیل تیار ہے، پرویز خٹک
چیئرمین پی ٹٰی آئی کا کہنا تھا کہ نہ عمران کسی کے سامنے جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا، سب سے پہلے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائیں گے، گورنر ہاؤسز کو تعلیمی اداروں، لائبریری اور پارکس میں تبدیل کریں گے، کرکٹ میں میرٹ لاؤں گا، پھر ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔
ویڈیو دیکھیں : روک سکو تو روک لو، مراد سعید کا چیلنج
عمران خان کہتے ہیں کہ کیا ن لیگ میں شہباز شریف کے علاوہ کوئی نہیں تھا؟، خاندانی سیاست کا خاتمہ کردیں گے، شہباز شریف اور شاہد خاقان، تیار ہوجاؤ ہم آرہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین این اے 120 پر شہباز شریف کو شکست دیں گی۔
ویڈیو دیکھیں : وینا ملک جھوم اٹھیں
تحریک انصاف کے سربراہ بولے کہ میری جنگ کرپشن کیخلاف ہے، نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، اس کے بعد آصف زرداری تمہاری باری ہے، عدالت میں کہی گئی ایک بات بھی جھوٹ نکلی تو پارٹی سے خود استعفیٰ دے دوں گا، شریف خاندان نے جمائمہ پر یہودی لابی کی سازش کا الزام لگایا، جمائمہ پر مسلمان ہونے پر بہت تنقید کی گئی۔ سماء