ہر پاکستانی کرپٹ نظام سے نجات چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

Pti Jalsa Shah Mehmood Speech Isb 30-07

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کہتے ہیں قانونی ماہرین نے عدالت جانے سے روکا، ہمارا دامن صاف ہے، ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے، ہر پاکستانی کرپٹ نظام سے نجات چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں یوم تشکر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شریف برادران پر خوب تنقید کے نشتر برسائے، بولے کہ جے آئی ٹی ممبران کی جراٴت کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے نہایت دیانتداری سے رپورٹ مرتب کی، اس ہستی کا شکر ادا کرتا ہوں جو جب چاہے حالات پلٹ دے، آج کی شام دعاؤں کی بدولت نصیب ہوئی۔

وہ بولے کہ قانونی ماہرین نے عدالت جانے سے روکا، میری آنکھیں دور دور تک نواز کو جاتا دیکھ رہی ہیں، سعد رفیق! کیا کبھی رات کا موازنہ دن سے کیا جاتا ہے، تم کہتے ہیں ہمارا معاملہ بھی عدالت میں ہے، ہمارا دامن صاف ہے، ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ کرپٹ نظام کے خلاف کھلاڑی آج بھی کھڑے ہیں، اب ہم اس فتح کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ہر پاکستانی کرپٹ نظام اور تخت لاہور سے نجات اور اپنا حق چاہتا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

LAND SLIDING

JAHANGIR TAREEN

PERVEZ KHATTAK

MURREE

SHAIKH RASHEED

Parade Ground

kashmir point

Panama

PM Disqualification

Youm e Tashakkur

#YaumETashakur

Tabool ads will show in this div