وزیراعظم بننے کے خواہشمند کو نیب میں حاضر ہونا پڑیگا، جہانگیر ترین

Pti Jalsa Jhangir Tareen Speech Isb 30-07

اسلام آباد : جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو خبردار کیا کہ انہیں ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کا حساب دینا ہوگا، بولے کہ نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر نااہل کیا گیا، دبئی حکومت نے واضح طور پر لکھا کہ یہ سب فراڈ ہیں۔

اسلام آباد میں یوم تشکر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی تاریخ کا خوبصورت دن ہے، 4 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر نواز شریف نااہل ہوگئے، شہباز شریف کو بھی ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کا حساب دینا ہوگا، تمہیں عدالت میں جا کر حساب دینا ہوگا، تم حدیبیہ پیپر ملز کیس کے مرکز ملزم ہو، وزیراعظم بننے کا خوب دیکھنے والے کو نیب میں حاضر ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمہیں جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا، دبئی کی حکومت سلام کی مستحق ہے جس میں واضح طور پر لکھا کہ یہ سب فراڈ ہیں، تمام پیسوں کو پاکستان واپس لا کر غریبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ سماء

IMRAN KHAN

LAND SLIDING

JAHANGIR TAREEN

PERVEZ KHATTAK

MURREE

SHAIKH RASHEED

Parade Ground

kashmir point

Panama

PM Disqualification

Youm e Tashakkur

#YaumETashakur

Tabool ads will show in this div