آصف زرداری آٹھویں جماعت میں دو مرتبہ فیل ہوئے،ذوالفقار مرزا

اسٹاف رپورٹ:


کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی اپنے سابق دوست آصف زرداری پر گولا باری جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ موصوف کیڈٹ کالج پیٹارو میں آٹھویں جماعت میں دو بار فیل ہوئے، ان کا ایان علی سے تعلق براہ راست اور نجی نوعیت کا تھا۔ وہ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کررہے تھے۔

ذوالفقار مرزا کی گولہ باری روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی میدان میں آگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادر مگسی نے ذوالفقار مرزا اور آصف زرداری کےدرمیان صلح کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی, جسے ذوالفقار مرزا نے مسترد کردیا۔جیالے دو دوستوں کی رنجش مٹانے کی کوششوں میں ہیں, لیکن مرزا صاحب تو کسی صورت پرانے دوست کو معاف کرنے پرتیار نہیں۔ سماء

میں

Qadri

Malaysia

netanyahu

Tabool ads will show in this div