نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا، شیخ رشید
اسلام آباد : شیخ رشید کہتے ہیں اللہ نے ایک ڈاکو، بے ایمان اور مکار کیخلاف فتح دی، حدیبیہ پیپرز ملز کیس آیا تو لوگ پاناما بھول جائیں گے، ایٹمی دھماکا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور شیخ رشید نے کرایا تھا، نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسہ عام سے خطاب کرتے کہا کہ ایک ڈاکو، بے ایمان اور مکار کیخلاف اللہ نے فتح دی، ہمارے بچوں کا جب شناختی کارڈ نہیں بنتا ان کے بچوں کے لندن میں کروڑوں کے فلیٹ بن جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس آیا تو لوگ پاناما بھول جائیں گے، شریف خاندان جیلوں میں ہوگا، نواز شریف کہتا تھا مجھے نکالا تو ہمالیہ روئے گا لیکن ایک مچھر نہیں مرا، سانپ مرا نہیں، عمران خان نے مجھے پوری زندگی کیلئے خرید لیا۔
شیخ رشید بولے کہ ایٹمی دھماکا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور شیخ رشید نے کرایا، نواز شریف بزدل تھا، ہے اور رہے گا، سیف الرحمان کے کہنے پر شاہد خاقان کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔ سماء