بلاول کا بلاتفریق احتساب کا مطالبہ
لاڑکانہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ایسی قانون سازی کی جائے کہ سب کا احتساب ہو۔
لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بولے کہ نواز شریف کے جانے سے پارلیمنٹ یا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی شفاف احتساب پر یقین رکھتی ہے، ایسی قانون سازی کی جائے کہ سب کا احتساب ہو۔ سماء