ذوالفقار مرزا کے الزامات: آصف زرداری کا اہم اجلاس
ویب ایڈیٹر
کراچی: سندھ حکومت کو درپیش معاملات اور ذوالفقار مرزا کے دھواں دھار الزامات کو لے کر کراچی میں آصف زرداری نے اہم اجلاس کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورت کے بعد گورنر سندھ سے ملاقات کی۔ ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت پر بات کی اور الطاف حسین سے بھی ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں آصف زرداری دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے۔ سندھ حکومت کو درپیش مسائل پر مشاورت کی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیین آصف زرداری کو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، سینئر وزیر نثار کھوڑو، وزیراطلاعات شرجیل میمن، وزیرخزانہ مراد علی شاہ، وزیرپارلیمانی امور سکندرمیندھرو اور دیگر رہنماؤں نے مشورے دیئے۔
اجلاس میں ذوالفقار مرزا کی سرگرمیوں، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور پیپلزپارٹی سندھ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد آصف علی زرداری گورنر ہاؤس پہنچے۔ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے بیٹھک لگائی۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت پر بھی بات ہوئی۔
اس دوران سابق صدر نے ایم کیوایم قائد الطاف حسین کو بھی فون کیا اور مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ سماء