شہر قائد کی دیواروں پر حسین نظارے
کراچی : کراچی کی دیواروں کی قسمت جاگ اٹھی، پاکستان کے حسین نظارے دیواروں کی زينت بن گئے۔
لمبی دیوار بن گئی خوبصورت شاہکار، سولجر بازار ميں ديوار کی قسمت چمک اٹھی، جشن آزادی کی مناسبت سے اِسے حسین رنگوں سے رنگ دیا گیا۔
شہر قائد کی دیواروں پر ایسے نظارے بنے کہ جو دیکھے، دیکھتا رہ جائے، شہر ہو یا گاؤں، ہر منظر یہاں ملے گا۔
مصوروں کا کہنا ہے کہ میری شان میرا پاکستان پروگرام کا مقصد شہر کی دیواروں پر پاکستان کے رنگوں کو اجاگر کرنا ہے، دلفريب شاہکاروں سے بھری یہ دیوار جشن آزادی کا تحفہ ہے۔ سماء