جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر فائرنگ سے جاں بحق

ویب ایڈیٹر :

کراچی: جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحیدالرحمان کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے قتل  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے آج صبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع دل کے امراض کے ہسپتال کے باہر پروفیسر وحیدالرحمان کی کار پر فائرنگ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے جنہیں بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پروفیسر وحیدالرحمان جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ کے استاد تھے۔ قتل کے واقعے کے بعد جامعہ کراچی  میں دو روز کے لیے تدریسی عمل معطل کردیا گیا  ہے۔

واضح  رہے کہ 2014 ستمبر میں بھی جامعہ کراچی کے اسلامک اسٹدیز کے ڈین پروفیسر شکیل اوج کو نامعلوم افراد نے گلشن اقبال میں  نیپا چورنگی کے  قریب  گاڑی پر فائرنگ کرکے جاں بحق  کردیا تھا۔ سماء

کی

MQM

فائرنگ

karzai

Tabool ads will show in this div