ثبوت تھیلوں میں ہیں تو آپ کے پاس کیا ہے؟، وزیراعظم کا کپتان سے سوال
ویب ایڈیٹر
لندن : وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں دھرنے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، ثبوت تھیلوں میں ہیں تو آپ کے پاس کیا ہے؟، کنٹونمنٹ کی طرح عام بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی، برطانیہ ہمیشہ پاکستان کا اچھا دوست رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن کے نتائج اچھے رہے، مسلم لیگ ن کی کامیابی خوش آئند ہے، عام بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کپتان سے سوال کیا کہ اگر دھاندلی کے ثبوت تھیلوں میں ہیں تو آپ کے پاس کیا ہے؟، کنٹینر کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ برطانيہ کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہيں، لندن ہميشہ پاکستان کا اچھا دوست رہا ہے، برطانيہ پاکستان ميں تعليم کے فروغ ميں کردار ادا کررہا ہے، چين کی سرمايہ کاری معاشی بحالی کیلئے اہم ہے۔ سماء