دھرنے کی سیاست نے قوم کے 7 ماہ ضائع کردیئے، حمزہ شہباز
ویب ایڈیٹر
لاہور : حمزہ شہباز کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ثبوت مانگنے پر پی ٹی آئی بہانے بنارہی ہے، دھرنے کی سیاست نے قوم کے 7 ماہ ضائع کردیئے۔
مسلم ليگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شريف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی سياست کرنے والوں نے قوم کے 7 ماہ ضائع کرديئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے جوڈيشل کميشن کی جانب سے ثبوت مانگنے پر اب بہانے بنارہے ہیں۔ سماء