نئے وزیراعظم کا انتخاب، کس کس نے کاغذات وصول کئے؟

NATIONAL ASSEMBLY اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کردیئے، مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خان عباسی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید نے کاغذات حاصل کئے۔

ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب یکم اگست کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، وہ بابر اعوان کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

پیپلزپارٹی نے بھی کاغذات وصول کرلیئے، اپوزیشن کا متفقہ امیدوار کون ہوگا؟ اب تک فیصلہ نہ ہوسکا۔ سماء

 

ECP

JUIF

FAZAL UR REHMAN

SHAIKH RASHEED

new pm

khaqan Abbasi

Interim PM

Tabool ads will show in this div