وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری
اسلام آباد : وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ،جس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی اتوار سہ پہر تین بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت پیر کو دوپہر 2بجے تک ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سوموار کو اسپیکر قومی اسمبلی سہ پہرتین بجے کریں گے جبکہ قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھیجی گئی۔ سماء