گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس پر راکٹ سے حملہ، ایس ایچ او شہید

اسٹاف رپورٹ

گھوٹکی : گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ ہوا، ملزمان نے اے پی سی پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی پولیس نے رونتی کے کچے میں 15 روز قبل ڈاکو سلطان عرف سلطو اور چھوٹو بکھرانی کیخلاف آپریشن شروع کیا، پولیس کی جانب سے سلطان ڈاکو کے قریبی ساتھی گڈو عرف ایس پی ڈاکو کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی جارہی تھی۔

ڈاکوؤں نے پولیس اے پی سی پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جروار محمد حسن کولاچی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں اور ایس ایچ او کی لاش تعلقہ اسپتال اوباڑو منتقل کردی گئی۔ سماء

شہید

Rain

gifts

Tabool ads will show in this div