افغانستان میں طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک
ہلمند : افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں دس پولیس اہل کار ہلا ک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ رات طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید تھا کہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس کے 10 اہل کار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق بعد ازاں ہلمند پولیس چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ سماء