وزیراعظم کی نااہلی پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منائیگی

DF7EQyCXsAA4Ozx

اسلام آباد: نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی جس کے لیے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامات دیکھنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں رات گئے بھی خوب رونق لگی رہی۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک، شیریں مزاری اور اسد عمر بھی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جلسہ گاہ پہنچے۔

DF7DIacXYAArxtC

جلسہ گاہ میں لائٹیں اورکرسیاں لگائی گئیں۔ بارہ کنٹینر پر مشتمل اٹھارہ فٹ اُونچا اور اسی فٹ چوڑا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا، جبکہ پارٹی پرچموں، ٹوپیوں اور عمران خان کی تصویر والی ٹی شرٹیں خصوصی طور پر رکھی گئی ہیں۔ سما

IMRAN KHAN

pti chairman

Parade Ground

PM Disqualification

Youm e Tashakkur

Thanksgiving Day

Tabool ads will show in this div