قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو طلب

NationalAssembly

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست بروز منگل کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ صدر مملکت کو اجلاس بلانے کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی تھی۔

Mamnoon-640x460

واضح رہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو بطور وزیراعظم ان کے عہدے سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو 45 دن کے لئے عبوری وزیراعظم اور شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کےلئے نام فائنل کیا گیا ہے۔ اے پی پی/سما

national assembly session

president mamnoon hussain

MUHAMMAD NAWAZ SHARIF

panama verdict

Tabool ads will show in this div