کیا ہوگا مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کا مستقبل؟
کیا ہوگا مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کا مستقبل؟ ماہر علم نجوم ستاروں کي چال کو بھی سیاسی چال کی طرح ديکھتے ہيں۔
گدي بچاني ہے تو گدي نشين گھر سے منتخب کرنا ہوگا، ستاروں نے بھي سياسي چال چل دي، ماہر فلکيات سامعہ خان کہتي ہيں کہ وزارت عظمي کي کُرسي گھر ميں رہے گي، اسي ميں شريف خاندان کے لئے بہتري ہے۔
سوال يہ تھا کہ گھر سے تو ہو ليکن ہو کون تو جواب آيا کہ شہباز شريف کے ستارے خاصے عروج پر ہيں اور وہي مسلم ليگ ن کي ڈوبتي نياہ بچا سکتے ہيں۔
ماہرين فلکيات کہتے ہيں کہ اگلا وزيراعظم جو بھي آئے مُلک کو ترقي اور خوشحالي کي جانب ہي ليکر جائے۔ سماء