بدنام زمانہ مجرم عزیربلوچ دبئی سےرہائی کےبعدپراسرارطورپرلاپتا
ویب ایڈیٹر :
دبئی : لیاری گینگ وار کا سرغنہ اور بدنام زمانہ مجرم عزیز بلوچ دبئی میں جیل سے رہائی کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو پچھلے ہفتے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
سماء کے باوثق ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ دبئی جیل سے رہائی کے بعد پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا ہے، عزیر بلوچ کو پچھلے ہفتے دبئی کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس قبل پاکستان سے قانون نافذ کرنے والوں کی ٹیمیں مختلف ادوار میں دبئی میں عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی سے متعلق کوششیں اور ملاقاتیں کرچکی ہیں، تاہم قانونی چارہ جوئی کے باعث عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے میں تاخیر ہوئی۔
پش منظر:
واضح رہے کہ چار ماہ قبل انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ترین مجرم اور سرغنہ اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کو مسقط دبئی بارڈر سے گرفتار کیاتھا، جو مسقط سے بذریعہ سڑک دبئی آنے کی کوشش کر رہا تھا، عزیر بلوچ 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔
عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، اغوا اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کے مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ملک سے فرار ہونے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ 2002 میں عزیر بلوچ نے آزاد امیدوار کے طور پر بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ سماء