الوداع نوازشریف الوداع

Jul 29, 2017

Pm Nawaz Dushanb Ptv 06-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Pm-Depart-Isb-29-07.mp4"][/video]

اسلام آباد: نواز شریف نے4سال 2ماہ بعد وزیراعظم ہاؤس خالی کردیاہے۔

سماءکےمطابق نوازشریف وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔پنجاب ہاؤس میں لیگی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا۔

نوازشریف نےوزیراعظم ہاؤس سے روانگی سے پہلےاتحادی جماعتوں کے سربراہان  کوٹیلی فون کیا۔ انھوں نےوزارت عظمٰی کے امیدواروں سے متعلق رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

نوازشریف نے بتایاکہ عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا ہے، مستقل وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 نواز شریف نےاتحادیوں سے پارلیمنٹ میں حمایت مانگ لی ہے۔ انھوں نے درخواست کی کہ نامزد امیدواروں کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

مسلم لیگ نواز نے نئے عبوری وزیراعظم کےلیے شاہد خاقان عباسی کانام حتمی کرلیاہے۔ ان کےنام کی باضابطہ طورپر مسلم لیگ ن کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div