ایان علی کے وارنٹ برقرار؛عدالت کا ملزمہ کو پیش کرنے کاحکم

AYYAN KI URAAN KHI PKG MEHROZ 23-02

راولپنڈی:کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ اسپیشل جج کسٹم شیراز کیانی نے  کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور ایان علی کی جانب سے عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ۔ایان علی  کے وکیل کے مطابق وہ بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں لہٰذا انہیں ایک دن کا استثنیٰ دیا جائے ۔

عدالت نے طبی بنیادوں پر ملزمہ کو ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے اگلی پیشی پر پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ سماء

currency smuggling case

customs court

Benazir International Airport

Tabool ads will show in this div